the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی




(ایجنسیز)
کوالالمپور: ملائیشیا نے آج کہا ہے کہ وہ اس مقام پر طیارہ روانہ کیا ہے، جس کی نشاندہی چین کے سیٹیلائٹ کی ارسال کردہ تصاویر میں ہوئی تھی۔

ملائیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ ہشام الدین حسین نے اپنی ٹوئیٹر فیڈ میں کہا کہ ’’چینی سیٹیلائٹ کی تصاویر میں ملبے کے مبینہ دعووں کی تحقیقات کے لیے بومبارڈیئر طیارہ پہلے ہی بھیج دیا گیا تھا۔‘‘

یاد رہے کہ اس سے قبل چین کی سرکاری ویب سائٹ پر ملائیشیا ایئر لائنز کے لاپتہ طیارے کے ممکنہ ملبے کی سیٹلائٹ فوٹوز جاری کی گئی تھیں۔ ان تین تصاویر میں جنوبی چین کے سمندر میں تین جگہ ملبہ تیرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

کوالالمپور سے بیجنگ



جانے والا یہ طیارہ گزشتہ جمعہ کو لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس میں 239 افراد سوار تھے۔ کوالالمپور سے پرواز کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی طیارے کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سےمنقطع ہو گیا تھا۔ طیارے سے کوئی ہنگامی سگنل یا پیغام نہیں بھیجا گیا تھا۔

چین کے سیٹیلائٹ نے یہ تصاویر اتوار کو لی تھیں، لیکن انہیں بدھ کو چین کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق سیٹیلائٹ امیجز میں مبینہ ملبے کے تین ٹکڑے ملائیشیا اور ویت نام کے جنوبی سرے کے درمیان جنوبی چین کے سمندر میں ہیں۔

اس سے پہلے ملائیشیا کے حکام نے بتایا تھا کہ طیارے کے ساتھ آخری بار جب رابطہ ہوا تھا اس وقت جہاز میں سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.